واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور چین کے حوالے سے نئی حکمتِ عملی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں وہ جنگ سے گریز چاہتے ہیں، وہیں اتحادیوں کو تجارتی مفادات پر سمجھوتہ نہ کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ امریکی بحری بیڑا ایران کی سمت روانہ ہو چکا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا ہم فوجی کارروائی کے حق میں نہیں ہیں، بہتر ہے کہ طاقت کا استعمال نہ کرنا پڑے۔ امید ہے کہ ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
چین کے بڑھتے ہوئے تجارتی اثر و رسوخ پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے اتحادیوں کو براہِ راست مخاطب کیا چین کے ساتھ کاروبار کرنا لندن کے لیے انتہائی پرخطر ثابت ہو سکتا ہے۔کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ تجارتی روابط برطانیہ سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔
تمام اتحادیوں کو بیجنگ کے ساتھ بڑھتے ہوئے معاشی تعلقات پر کڑی نظر رکھنی ہوگی اور محتاط رہنا ہوگا۔




