اسلام آباد:ایف بی آر کا حالیہ اقدام،صنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس سسٹم ، نہ صرف ٹیکس وصولی کے نظام میں خودکاری اور شفافیت لانے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے بلکہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک ٹھوس قدم بھی ہے۔
یہ سسٹم درآمدات و برآمدات کے عمل میں انسانی مداخلت کم کر کے مشین لرننگ سے فیصلے کرے گا، جس سے نہ صرف کرپشن بلکہ کلیئرنس میں تاخیر جیسے مسائل بھی حل ہوں گے۔ ٹیسٹنگ کے دوران سسٹم نے زبردست نتائج دیے، جن میں 83 فیصد زائد گڈز ڈیکلریشن اور گرین چینل سے ڈیڑھ گنا زیادہ کلیئرنس شامل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ "شفاف ٹیکس نظام، معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے”، اور مصنوعی ذہانت کی شمولیت سے کاروباری برادری کو درپیش رکاوٹیں ختم ہوں گی۔




