بین الاقوامی
Trending

ایران سے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی مستقل ضمانت چاہتے ہیں، جنگ جلد ختم ہونے کی توقع ہے، ٹرمپ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہونے کی توقع ہے، تاہم امریکا تہران سے مستقبل میں جوہری ہتھیار نہ بنانے کی مستقل ضمانت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کی ضمانت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت کا صفایا ہو چکا ہے اور موجودہ حالات میں یہ سمجھنا مشکل ہے کہ مذاکرات کے لیے ایران میں کس سے رابطہ کیا جائے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ امریکا نے شروع نہیں کی بلکہ ایران نے 1979 میں امریکا کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا۔

امریکی صدر کے مطابق واشنگٹن کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ایران مستقبل میں کسی بھی صورت جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کی مستقل اور قابلِ اعتماد ضمانت دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button