پاکستان
Trending

پاکستان اور فرانس کے اقتصادی تعلقات میں وسعت کی کوششیں، مریم نواز کی فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پنجاب آنے کی دعوت

 

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تجارتی تعلقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

مریم نواز نے پنجاب اور فرانس کے درمیان باہمی تجارت کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیتے ہوئے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو زراعت، صنعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی برآمدات اور پنجاب کی صنعتی معیشت کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button