پاکستان
Trending

جی ایچ کیو حملہ کیس: تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سمیت 47 ملزمان کو قید و جمانے کی بھاری سزائیں

 

راولپنڈی : راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو (GHQ) حملہ کیس میں سنگ میل فیصلہ سناتے ہوئے 47 مجرموں کو مجموعی طور پر 10،10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے تمام مجرموں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے درج ذیل سزائیں دیں۔
قید با مشقت: تمام 47 مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا۔

بھاری جرمانہ: ہر مجرم پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔

اثاثوں کی ضبطگی: عدالت نے حکم دیا کہ تمام مجرموں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں فوری طور پر بحقِ سرکار ضبط کی جائیں۔

عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے والوں میں پی ٹی آئی کے صفِ اول کے قائدین شامل ہیں:

عمر ایوب اور شبلی فراز

حماد اظہر اور زرتاج گل

کنول شوذب اور شہباز گل

زلفی بخاری اور احمد چٹھہ

رائے حسن نواز اور شوکت علی

عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button