پاکستان
Trending

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آہنی ضرب: فتنہ الخوارج کے 15 کارندے ہلاک

 

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) نے بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور بسمیہ میں دو کامیاب آپریشنز کی تصدیق کی ہے، جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور بھارتی اسپانسرڈ نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر صوبے کے دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں ۔ ہرنائی سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے ایک مؤثر گھیراؤ کے بعد فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر حملہ کیا، جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔ یہ گروہ بھارتی مدد سے صوبے میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
بسمیہ کے علاقے میں کی گئی ایک دوسری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 3 مزید دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جن کا تعلق بھارتی اسپانسرڈ نیٹ ورک سے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button