پاکستان
Trending

پنجاب حکومت کا سخت موقف، "جنگ کا بہانہ بنا کر عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے”، عظمیٰ بخاری

 

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جنگ کے نام پر ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور اب پنجاب کے ہر کونے میں ترقی کا سفر نظر آئے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مریم نواز حکومت کی کارکردگی کا نقشہ پیش کرتے ہوئے بتایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی 10 مارچ کی مقررہ تاریخ سے پہلے ہی 25 لاکھ 3 ہزار 897 مستحقین کو رمضان نگہبان کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔انسانی ہمدردی کے تحت صوبے کے 422 مقامات پر افطاری کے بڑے اجتماعات کا بندوبست کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون میں شدید بارشوں کے انتباہ پر ردِعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ حکومت نے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کے بجائے 83 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز پر تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے۔ ان سٹیشنز کا مقصد بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button