اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپنے حالیہ خطاب میں معاشی ریلیف اور خارجہ امور کے حوالے سے اہم ترین اعلانات کیے ہیں۔ وزیراعظم کے خطاب کے کلیدی نکات درج ذیل ہیں۔وزیراعظم نے مہنگائی کی لہر کے دوران عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرول پر 95 روپے اور ڈیزل پر 203 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
اس فیصلے کے نتیجے میں حکومت رواں ہفتے 56 ارب روپے کا اضافی بوجھ خود برداشت کرے گی۔ عوام کو پیٹرول 322 روپے اور ڈیزل 335 روپے فی لٹر پر فراہم کیا جاتا رہے گا۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اس وقت دو اہم محاذوں پر متحرک ہے۔ پاکستان خطے کو تباہ کن جنگی اثرات سے بچانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی بڑی معیشتیں اس وقت بحران کا شکار اور خاموش ہیں، لیکن پاکستان چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔وزیراعظم نے ملکی استحکام کے لیے ٹیم ورک کا ذکر کرتے ہوئے کہا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سیاسی مفاہمت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملکی دفاع اور استحکام کے لیے اپنا اہم حصہ ڈال رہے ہیں ۔ ہماری حکومت کا اولین مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور پاکستان کو ایک پرامن اور خوشحال ملک بنانا ہے۔




