کھیل
Trending

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے ہی میچ میں دھول چٹا دی

قذافی سٹیڈیم میں معین علی کا لاٹھی چارج، کپتان ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز کی 14 رنز سے فتح، احمد دانیال کی 3 وکٹیں رائیگاں

 

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کے دوسرے معرکے میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز تک محدود رہی۔
میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیتا اور کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جو کراچی کے بلے بازوں کے لیے سودمند ثابت ہوئی۔ انگلش آل راؤنڈر معین علی نے میچ کا نقشہ بدل دیا، انہوں نے محض 29 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ مایہ ناز آسٹریلوی بیٹر اور کپتان ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز میں ہی جارحانہ مزاج اپنایا اور 35 رنز جوڑے، جبکہ مرزا سعد بیگ نے 30 رنز بنا کر مڈل آرڈر کو سہارا دیا۔
کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 181 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دیا۔کوئٹہ کی جانب سے احمد دانیال نے عمدہ اسپیل کیا اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ الزاری جوزف نے 2 شکار کیے۔182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز کراچی کنگز کے نپی تلی بولنگ اٹیک کے سامنے بے بس نظر آئے۔ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 167 رنز ہی بنا سکی۔
کراچی کنگز کے فیلڈرز اور بولرز نے ڈیوڈ وارنر کی کپتانی میں بہترین تال میل کا مظاہرہ کیا اور کوئٹہ کو مطلوبہ رن ریٹ حاصل کرنے سے روکے رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button