بین الاقوامی
Trending

خلیجی جنگ کا بڑا جھٹکا: بھارت میں ایل پی جی کا سنگین بحران، امریکی جریدے ‘بلومبرگ’ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 

نئی دہلی / واشنگٹن : مشرقِ وسطیٰ میں جاری فوجی تصادم اور خلیجی جنگ کے اثرات نے بھارتی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عالمی سپلائی چین میں تعطل کے باعث بھارت بھر میں ایل پی جی (LPG) کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس نے عام آدمی سے لے کر بڑے کاروباری طبقے تک سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
مشہور اقتصادی جریدے ’’بلومبرگ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بھارت کی ابتر صورتحال کا نقشہ کھینچتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور قلت نے بھارتی مزدور طبقے کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ گیس کی قیمتیں بڑھنے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی خود بخود اضافہ ہو گیا ہے۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی سمیت بڑے تجارتی مراکز میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ گیس کی عدم دستیابی کے باعث ریستوران، چھوٹے کارخانے اور ہوم ڈلیوری سروسز بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جس سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں کو گھریلو سلنڈر کے حصول کے لیے طویل قطاروں اور بلیک مارکیٹنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے خلیجی ممالک پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ جنگ کی وجہ سے بحری راستوں (Sea Lanes) میں رکاوٹ نے بھارت کی گیس کی درآمدات کو براہِ راست نشانہ بنایا ہے، جس کا فوری حل نظر نہیں آ رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button