کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گندم کی خریداری کی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر "ہاری دوست” بنانے کا حکم دے دیا ہے۔گندم کی خریداری بنیادی طور پر ان آبادگاروں سے کی جائے گی جو حکومت سے سبسڈی لے رہے ہیں۔محکمہ خوراک کو تمام اضلاع میں خریداری مراکز (پرویورمنٹ سینٹرز) کو آج سے ہی مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فصل کی فروخت کے بعد رقم کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔خریداری کے عمل میں سفارش اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا نظام وضع کیاجائے گا۔
مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ اس مہم کا اصل مقصد صوبے میں غذائی تحفظ (Food Security) کو یقینی بنانا اور مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔ہماری ترجیح صرف ہدف پورا کرنا نہیں بلکہ چھوٹے کسان کا تحفظ ہے۔ زراعت سندھ کی معیشت کی بنیاد ہے، ہم ہاریوں کو مڈل مین کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔




