پاکستان
Trending

بھارتی دفاعی نظام ریت کی دیوار ثابت ہوا، شاہینوں کی برق رفتار کارروائی نے دشمن کو مفلوج کر دیا: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

 

اسلام آباد:سربراہِ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ’معرکہِ حق‘ میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جارحانہ حکمتِ عملی نے دشمن کو سنبھلنے کا موقع تک نہ دیا، جس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ توقع سے بہت پہلے شکست تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئی۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریبِ اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے معرکہِ حق کے ہیروز کی جرات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
ایئر چیف نے انکشاف کیا کہ فضائی معرکے کے دوران دشمن کے تمام اہم فوجی اور اسٹریٹجک اہداف پاک فضائیہ کے نشانے پر تھے۔ شاہینوں نے بھارت کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچا کر اسے غیر موثر کر دیا، جس سے بھارتی فضائیہ کی نام نہاد برتری کا غبارہ نکل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن پاک فضائیہ کے اتنے تیز رفتار اور دندان شکن جواب کے لیے تیار نہیں تھا۔
تقریب کے دوران ایئر چیف مارشل نے بھارت کے خلاف فضائی جنگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے پاک فضائیہ کے جری افسران اور پائلٹس کو تمغوں اور اعزازات سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ ان جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر فضائی سرحدوں کا تحفظ کیا اور دشمن کے دلوں میں وہ دھاک بٹھائی جو نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔
اپنے خطاب کے اختتام پر ایئر چیف نے واضح کیا کہ پاک فضائیہ مستقبل کے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنی جنگی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو پوری قوت کے ساتھ ہم آہنگ کر رہی ہے۔ تقریب کے دوران ملی نغموں کی گونج نے شرکاء کے جذبے کو جلا بخشی، جس سے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا ماحول جوش و ولولے سے لبریز ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button