راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسز ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کا تہوار روایتی روایات سے ہٹ کر بلوچستان کے حساس سرحدی علاقے ژوب میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ منایا۔فیلڈ مارشل نے ارضِ پاک کی حفاظت پر مامور افسران اور جوانوں کے شانہ بشانہ عید کی نماز ادا کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ ژوب آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نےفیلڈمارشل کا استقبال کیا۔
اس موقع پرفیلڈ مارشل نے جوانوں کے بلند عزم، جذبے اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنل مستعدی کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دے کر پھولوں کے گلدستے عقیدت پیش کیے اور پاک سرزمیں کے امن کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے سرفروشوں کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔
0 12 Less than a minute




