پاکستان
Trending

یومِ فضائیہ: راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر، سلامی اور فاتحہ خوانی

 

کراچی: 7 ستمبر 1965 کی تاریخی فتح کی یاد میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ راشد منہاس کے مزار پر خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

شہید راشد منہاس کے اہلخانہ اور سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے گئے، فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کی قبر کو سلامی پیش کی گئی۔

تقریب کے شرکاء نے وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button