پاکستان
Trending

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی، 10 جولائی سے گرفتاریوں کا حکم

 

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ملک میں بغیر ویزہ اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق 10 جولائی سے بغیر ویزہ رہنے والے افغان شہریوں کی گرفتاری عمل میں لانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو احکامات ارسال کر دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری کے لیے جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں اور گرفتار افراد کی تفصیلات وزارت داخلہ کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button