پاکستان
Trending

محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی اجلاس، پی ایس ایل 12 اور ڈومیسٹک کرکٹ بجٹ میں اضافے کی منظوری

 

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم انتظامی اور مالی معاملات پر فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن اور سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی، جبکہ پی ایس ایل کو انتظامی اور مالیاتی طور پر خودمختار بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

بورڈ آف گورنرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کے بجٹ میں ایک ارب روپے اضافے کی منظوری دی، جس کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے مختص رقم 3 ارب روپے سے بڑھا کر 4 ارب روپے کر دی گئی۔

اجلاس میں ملکی کرکٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے، کھلاڑیوں کے مواقع بڑھانے اور کرکٹ سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button