پاکستان
Trending

شہباز شریف کی جائیکا وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات اور ترقیاتی تعاون پر گفتگو

 

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف سے جائیکا کے صدر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ طویل عرصے پر محیط شراکت داری کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے مشکل معاشی حالات کا مقابلہ مشترکہ حکمت عملی اور ٹیم ورک کے ذریعے کیا، جبکہ معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں تین سال کے دوران سرکاری محصولات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے معدنیات کے شعبے کی ترقی کو حکومتی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے جائیکا کے تعاون کو قابلِ قدر قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button