پاکستان
Trending

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کو فتح کے لیے صرف 75 رنز درکار، ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر

 

پورٹ آف سپین :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کا پانسہ قومی ٹیم کے حق میں پلٹ گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز صرف 117 رنز پر سمٹنے کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے اور دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کرنے کے لیے 75 رنز کا ہدف ملا ہے۔

قومی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا، تاہم امام الحق 9 اور اذان اویس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے باوجود پاکستان فتح سے محض 75 رنز کی دوری پر ہے۔

اس سے قبل قومی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار رکھا۔ علی عثمان اور ساجد خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار، چار وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ برینڈن کنگ انجری کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آ سکے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے 387 رنز اسکور کر کے 43 رنز کی قیمتی برتری حاصل کی، جس نے میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button