ٹرینیڈاڈ:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز مکمل کرنے کے بعد آج ٹرینیڈاڈ سے انگلینڈ کے شہر لیڈز روانہ ہوگی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لندن میں شروع ہوگا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم انگلینڈ پہنچنے کے بعد ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔




