پاکستان
Trending

شجاعت اور قربانیوں کا اعتراف، 78 افراد کے لیے سول اعزازات منظور

 

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈز سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف کیٹیگریز میں 78 افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی اجلاس میں وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والوں اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی خدمات کے اعتراف میں سول اعزازات دینے کی منظوری دی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button