پاکستان
Trending

بارشوں کا سلسلہ برقرار، لاہور میں موسم خوشگوار، گرمی کی شدت کم

 

لاہور: شہر میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کئی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی موسم جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button