لاہور،کراچی ،اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور مختلف اہم شاہراہوں پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے پرچم لہرا دیے گئے۔
کراچی میں سرکاری اور تاریخی عمارتوں کو برادر اسلامی ممالک کے قومی پرچموں سے سجا دیا گیا، جبکہ مختلف مقامات پر جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔
لاہور لبرٹی چوک پر شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کیے۔ پی ایچ اے لاہور نے بھی منفرد انداز میں مکہ دفاعی معاہدے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مین بلیوارڈ گلبرگ کو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا، جبکہ ایس ایم ڈیز پر مکہ معاہدے سے متعلق پیغامات شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ سبز اور سرخ روشنیاں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی دوستی کے رنگ اجاگر کرتی رہیں۔




