پاکستان
Trending

آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں 15 خوارج ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

 

راولپنڈی : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔
مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں سے خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ان کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button