لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ نگرانی شائستہ، بامقصد اور فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز کردیا گیا۔
الحمرا ہال میں ’’فرینڈز آف سیونٹینز‘‘ تھیٹر ڈرامہ پیش کیا گیا، جس کے پہلے ہی شو میں عوام کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی اور ہال ہاؤس فل رہا۔
ڈرامے کے دوران شائقین محظوظ ہوتے رہے اور الحمرا ہال قہقہوں سے گونجتا رہا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے فیملیز کے لیے معیاری، شائستہ اور بامقصد تفریح کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔




