اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مکہ معاہدہ کئی سال کی مشاورت اور باہمی رابطوں کا نتیجہ ہے۔ معاہدے کا مقصد اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانا ہے۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ مکہ معاہدہ کسی موجودہ دوطرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے کو ختم یا تبدیل نہیں کرتا۔ ان کے مطابق معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
In the light of ongoing discussion and interest surrounding the “Makkah Joint Defence Agreement” (The Makkah Accord) over the past two days, the following context and clarity on this Agreement may be useful for everyone to note:
• The Makkah Joint Defence Agreement, jointly…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 9, 2026




