اسلام آباد: صدرِ مملکت نے ملک کی پانچ ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت نے لاہور، سندھ، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد متعلقہ ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ججز کی مستقل حیثیت سے متعلق آئینی عمل مکمل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔




