پاکستان
Trending

آزاد کشمیر انتخابات: باغ میں نتائج کا سلسلہ جاری

 

باغ: آزاد کشمیر کے انتخابات میں باغ کے مختلف حلقوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایل اے 14 باغ ون سے بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق سردار عتیق احمد اپنی آبائی نشست سے شکست کھا گئے ہیں، جبکہ جموں و کشمیر دست و بازو پارٹی کے سردار ساجد اقبال کامیاب قرار پائے ہیں۔

ایل اے 15 باغ ٹو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار ضیا قمر کو برتری حاصل ہے، جبکہ ایل اے 16 باغ تھری میں پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان سبقت لیے ہوئے ہیں۔

ایل اے 17 حویلی سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کو برتری حاصل ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں میں ووٹوں کی گنتی اور نتائج مرتب کرنے کا عمل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button