پاکستان
Trending

ایوانِ صدر میں جنرل سید عامر رضا کے اعزاز میں پروقار تقریب

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کردیا

 

 

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تقریب میں جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی تقریب میں موجود تھے۔

وفاقی وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال، عطاتارڑ، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ اور چودھری وجاہت حسین سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان اور سینیٹر شیری رحمان بھی تقریب میں شریک تھے۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت نے اسے اہمیت بخشی۔ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) ان کی خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button