پاکستان
Trending

محسن نقوی، عباس عراقچی ملاقات؛ ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو

خطے کی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

 

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایران امریکا مذاکراتی عمل اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت بھی زیرِ بحث آئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔

محسن نقوی اور عباس عراقچی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورتحال سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button