پاکستان
Trending

این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی تعمیر میں سست روی، محسن نقوی برہم

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی زیرِ تعمیر عمارت کا اچانک دورہ کیا، جہاں اپ گریڈیشن منصوبے پر کام کی سست رفتار دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران عمارت میں صرف ایک مزدور کام کرتا ہوا ملا۔ وزیر داخلہ کے استفسار پر مزدور نے بتایا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر 9 افراد کام کرتے ہیں، تاہم گزشتہ چند روز سے تعمیراتی کام رکا ہوا ہے۔

محسن نقوی نے صورتحال پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار فوری طور پر تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ حکام بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button