اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے آئندہ سفارتی روابط اور اعلیٰ سطحی غیر ملکی دوروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ مستقبل کے سفارتی روابط اور اعلیٰ سطحی دوروں کے حوالے سے تیاریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ناروے کے وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کی تیاریوں پر بھی خصوصی طور پر غور کیا گیا۔ اس دوران دورے کے شیڈول، مجوزہ ملاقاتوں اور اہم سفارتی امور سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم ترجیحات اور آئندہ سفارتی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔




