اسلام آباد: پاکستان اور ناروے نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، دفاع، موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بحری امور سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اپنی حقیقی صلاحیت سے کم ہے، جسے مؤثر اقدامات کے ذریعے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ناروے کی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیش کرتا ہے۔
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ناروے کی معروف کمپنی یارا انٹرنیشنل، فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں پلانٹ نیوٹریشن کے شعبے میں مشترکہ منصوبہ قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مزید سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ناروے کے ساتھ ٹیکنالوجی شراکت داری کامیاب رہی ہے اور ناروے کے لیے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک نے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور ناروے کے مضبوط تعلقات کو سراہتے ہوئے حالیہ ایران امریکا تنازع کے دوران پاکستان کے اہم اور تعمیری کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو دنیا کے لیے اہم خدمت قرار دیا۔