پاکستان
Trending

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا خدشہ

 

لاہور: پنجاب میں 15 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش کا امکان ہے، جبکہ پوٹھوہار ریجن میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

بارشوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہری سڑکوں پر نکاسی آب کے مسائل پیدا ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب کے انتظامات مکمل رکھے جائیں اور بارش کے دوران نشیبی علاقوں کی نگرانی سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button