پاکستان
Trending

مکہ دفاعی معاہدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کی حمایت کا خیرمقدم

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو سراہتے ہوئے ان کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی کو روکنے اور لاکھوں انسانی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ دارانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر خطے کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم کے مطابق پائیدار امن ہماری اقوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیادی اور ناگزیر شرط ہے۔ پاکستان علاقائی امن اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button