اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مملکت کی جانب سے پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہتا ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے سفارتی دور کے دوران ملنے والی محبت، تعاون اور میزبانی پر صدر مملکت، حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔




