پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات، سکیورٹی امور زیرِ بحث

 

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر داخلہ سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سکیورٹی سے متعلق امور، سرحدی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے علاقائی امن و استحکام اور موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ مفادات کے امور پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button