پاکستان
Trending

معاشی استحکام کی جانب پیش رفت، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری کردی

 

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی طویل مدتی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ سی اے سے ون سے بڑھا کر بی تھری کردی ہے، جبکہ پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا گیا ہے۔

موڈیز کے مطابق ریٹنگ میں بہتری کی بنیادی وجوہات میں پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن میں بہتری، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مالیاتی اشاریوں میں پیش رفت اور ملکی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت میں بہتری شامل ہیں۔

ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے بیرونی جھٹکوں کے مقابلے میں گزشتہ ادوار کی نسبت زیادہ مضبوطی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم بیرونی مالی کمزوری، محدود ریونیو بیس اور سرمایہ کاری و معاشی ترقی سے متعلق چیلنجز اب بھی موجود ہیں۔

موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم رکھتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بہتری کے امکانات اور موجودہ خطرات مجموعی طور پر متوازن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button