پاکستان
Trending

مخصوص نشستوں کے نتائج، آزاد کشمیر اسمبلی میں ن لیگ کو برتری حاصل+

 

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے ایوان میں اپنی عددی برتری واضح کرلی ہے۔

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے تین جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دو نشستیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ٹیکنوکریٹ اور علماء و مشائخ کی مخصوص نشستیں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے نام رہیں۔

مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے ساتھ وزیراعظم کے انتخاب کا مرحلہ بھی مکمل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button