پاکستان
Trending

پاکستان، سعودی عرب میں زرعی و اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر زور

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر ماحولیات نے ملاقات کی، جس میں زرعی پیداوار کے فروغ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، تحقیق و ترقی اور پانی کے مؤثر استعمال سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اقتصادی تعاون میں مزید تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ زراعت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھا کر باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے جدید زرعی ٹیکنالوجی، تحقیق اور پانی کے بہتر انتظام کے شعبوں میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button