بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد پر مبنی مضبوط تعلقات قائم ہیں، جبکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
چین میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا عمل جاری ہے۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنا کر صوبے میں روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔




