اسلام آباد: سپاہی مقبول حسین شہید کی آٹھویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے تراڑکھل سے تعلق رکھنے والے سپاہی مقبول حسین 4 آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ تھے۔ 1965 کی جنگ میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔
سپاہی مقبول حسین نے چار دہائیوں تک بھارتی قید میں صعوبتیں برداشت کیں۔ طویل قید کے بعد 17 ستمبر 2005 کو وطن واپس پہنچے۔
سپاہی مقبول حسین 28 اگست 2018 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی بے مثال بہادری، استقامت اور وطن سے وفاداری قوم کے لیے قابلِ فخر مثال ہے۔




