پاکستان
Trending

اینٹی رائٹ فورس ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار، محسن نقوی

 

چارسدہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور اینٹی رائٹ ونگ کی خصوصی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔

مشقوں کے دوران اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کرنے، حساس مقامات کی حفاظت اور پرتشدد صورتحال پر قابو پانے کی عملی تربیت کا مظاہرہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی گئی ہے اور اہلکار ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان اور استحکام کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریاست عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button