پاکستان
Trending

ایف بی آر اصلاحات: ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار نظام اہم ستون ہیں، وزیراعظم

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ٹیکس نظام میں مؤثر اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومت اصلاحاتی اقدامات مقررہ مدت میں مکمل کرے گی۔

ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن، پیداوار کی نگرانی اور خودکار نظام ایف بی آر اصلاحات کے اہم ستون ہیں۔

وزیراعظم نے اصلاحاتی عمل کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنانے اور ٹیکس چوری، اسمگلنگ و غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے ایف بی آر میں اچھی شہرت کے حامل گڈز ایویلیویٹرز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی اصلاحات کیلئے کوششوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button