اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور آر فور اجلاس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے نئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے انتخاب پر سعودی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔ گفتگو میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی ر




