کراچی: سندھ اسمبلی نے سندھ میں نئے صوبوں کے قیام اور صوبے کی تقسیم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ تاریخی دھرتی ہے اور سندھ اسمبلی نے پاکستان میں شمولیت کی قرارداد منظور کی تھی۔ ایوان نے سندھ کی تقسیم کی کسی بھی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے موجودہ حدود میں کسی قسم کی تبدیلی قابل قبول نہیں ہوگی۔
قرارداد میں سندھ کی وحدت اور جغرافیائی حدود کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔




