اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم اور خصوصی ایلچی روہاکانا روگنڈا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں عالمی صورتحال اور کثیرالجہتی نظام کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔
وزیر خارجہ نے کثیرالجہتی نظام کے استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ یوگنڈا کے خصوصی ایلچی نے اسحاق ڈار کو یوگنڈا کے دورے کی دعوت بھی دی۔




