اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور حالیہ سفارتی روابط پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کے نتائج، حالیہ دوروں کے دوران طے پانے والے معاملات اور ان پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آئندہ اہم سفارتی روابط اور Engagements کی تیاریوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ترجیحی امور پر مؤثر رابطہ کاری اور طے شدہ معاملات پر بروقت فالو اَپ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری اقوام متحدہ نبیل منیر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کا مقصد حالیہ سفارتی سرگرمیوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ مستقبل کے اہم سفارتی روابط کے لیے تیاریوں کو مؤثر بنانا تھا۔




