پاکستان
Trending

پنجاب میں امن و امان پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وسائل بروئے کار ہیں: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں دین کا لبادہ اوڑھ کر جرائم کیے جاتے تھے، تاہم حکومت پنجاب کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال صوبے میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا، جس کے باعث متعدد اضلاع متاثر ہوئے۔ حکومت متاثرہ علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب کا قیام صوبے میں جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button