بین الاقوامی
Trending

امریکا سعودی عرب کو اربوں ڈالر کا دفاعی سامان فروخت کرے گا

 

واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی، جبکہ عمان اور عراق کے ساتھ بھی اربوں ڈالر کے دفاعی تعاون سے متعلق نئے معاہدوں کی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج کی فروخت کی منظوری دی گئی ہے، جس کا بنیادی ٹھیکہ امریکی کمپنی بوئنگ کو دیا جائے گا۔

سعودی عرب کو 750 ملین ڈالر مالیت کے اے جی ٹی۔150 انجنز کی علیحدہ فروخت بھی منظور کی گئی ہے۔ یہ انجن لڑاکا ٹینکوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مجوزہ فروخت سے سعودی عرب کی مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب امریکا نے عمان کے لیے ایف سولہ طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کی خدمات کا 188 ملین ڈالر کا معاہدہ بھی منظور کرلیا ہے، جبکہ عراق کو 150 ملین ڈالر مالیت کے جنگی ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button