اسلام آباد: اسلام آباد کے تھانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ آبپارہ کی اپ گریڈیشن اور تعمیرِ نو مکمل کرلی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانہ آبپارہ کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد افتتاح کیا۔ انہوں نے تھانے کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور پولیس اہلکاروں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے قائم مختلف کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔
تھانہ آبپارہ کی اپ گریڈیشن کے بعد شہریوں کے لیے بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ تھانوں کی حالت بہتر بنانے اور شہریوں کو مؤثر پولیسنگ کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔




